بھٹکل 12؍مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں واقع معذوربچوں کے لئے مخصوص ’سنہیا اسکول‘ کو لائنس کلب مرڈیشور کی جانب سے 10ہزار روپوں کا عطیہ فراہم کیا گیا۔
لائنس کلب کی ’بھوک مٹاؤ‘ اسکیم کے تحت سنیہا اسکول کو یہ عطیہ لائنس کلب مرڈیشور کے ایک آنجہانی رکن جگن ناتھ شیٹی کے اہل خانہ کے تعاون سے فراہم کیا گیا۔اس موقع پر لائنس کلب کے تمام اراکین نے جسمانی معذور بچوں کو مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔لائنس کلب کے آر سی گوپال کرشنا بیندگی کے علاوہ اراکین ایم وی ہیگڈے،ڈاکٹر وادی راج بھٹ،ناگیش مڈیوال،کرن مانکامے،منجو ناتھ دیواڈیگا،سی آر نائک،گجانن شیٹی،رام داس شیٹھ وغیرہ موجود تھے۔سبرایا نائک کی قیادت میں لائنس کلب کا ’بھوک مٹاؤ‘ پروگرام منعقد کیا گیا۔
سنیہا اسکول کی ہیڈ مسٹریس مسز مالتی ادیاورنے لائنس کلب مرڈیشور کی سماجی خدمات کو سراہا۔اور کہا کہ لائنس کلب مرڈیشور کی جانب گزشتہ پانچ سال سے مسلسل سنیہا اسکول کے تعاون کیا جارہا ہے ۔جو قابل ستائش اقدام ہے۔